وزیراعظم عدلیہ کے معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہے ہیں،شاہ محمود قریشی
خانیوال ﴿نامہ نگار﴾ تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عدلیہ کے معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہے ہیں تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی ، جنرل پاشا نے متعدد معاملات میں گیلانی حکومت کو بیل آئوٹ کیا جبکہ تحریک انصاف ،﴿ق﴾ لیگ اور آئی جے آئی کی طرح راتوں رات نہیں بنی بلکہ چیئرمین عمران خان نے ملک کی تیسری بڑی جماعت بنانے کیلئے طویل جدوجہد کی ۔ یہ بات انہوں نے سول لائن میں ڈاکٹر وقار احمد خان ڈاہا کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ قومی مفاد میں کیا سپریم کورٹ کے فیصلہ کے برعکس گیلانی حکومت اور الیکشن کمیشن نے پرانی فہرستوں کے مطابق کروائے ۔ انہوں نے کہا جنرل شجاع پاشا ایک انتہائی ایماندار اور محب وطن شخصیت کے مالک ہیں اب تو وہ ریٹائرڈ ہوچکے ہیں 23مارچ کو مسلم لیگ کے گڑھ سیالکوٹ میں جلسہ عام ہورہا ہے اور کل تبدیلی کا کاررواں خانیوال پہنچ رہا ہے عام شہری ارو عوام دونوں پارٹیوں سے بیزار ہوچکے ہیں اور بیرن ملک مقیم پاکستانی وطن عزیز میں رہنے والے پاکستانیوں کی جانب دیکھ رہے ہیں کہ آئندہ الیکشن میں اقتدار میں رہنے والی دونوں جماعتوں کا بیلٹ پیپرز کے ذریعے کس قدر احتساب کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ 1970ئ کی طرح تبدیلی آرہی ہے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تجربہ ہوا ہے کہ نواز لیگ اور پی پی پی اقتدار میں ہیں اصغر خان اور نوابزادہ منصور نے جنرل پاشا کے کہنے پر نہیں عوام کے تیور اور تحریک انصاف کی جانب جھکائو دیکھ کر اپنی جماعتیں ضم کی ہیں انہوں نے کہا کہ نواز لیگ اور پی پی پی تحریک انصاف سے بہت خوفزدہ ہیں اور تحریک انصاف کی نقل اتارنے پر مجبور ہوگئی ہیں انہوں نے کہا کہ زرداری کی جوڑ توڑ کی سیاست میں ملک ٹوٹ رہا ہے آئین اور عدلیہ کے احترام کی بات تو کرتے ہیں لیکن عمل نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ تحریک کے جلسوں میں کسی لالچ میں شامل نہیں ہورہے ہیں تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں ۔