تازہ ترینعلاقائی

شہباز شریف کی سویرے سو یرے نارا ضگی اورمعذرت

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلی پنجاب شہبازشریف میں صبح سویرے علامہ اقبال روڈ کے توسیعی منصوبے کا معائنہ کرنے پہنچ گئے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے صبح چھ بجے منصوبے کا معائنہ کیا اوراعلیٰ حکام سے منصوبے میں پیش رفت کے بارے بریفنگ لی۔ وزیراعلی مقررہ مدت میں منصوبہ مکمل نہ ہونے پر خاصے برہم نظر آئے۔ انہوں نے وہاں جمع ہونے والے لوگوں سے تاخیر پر معذرت کی۔ وزیر اعلیٰ نے مینارپاکستان پر اپنے خیمہ آفس میں پنجاب لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کے معاملات کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ پور کابخران میں مکینیکل مذبح سے ملحقہ پانچ سو کنال اراضی پر مویشی منڈی میں تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ قصابوں کی کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن کے لئے ڈیجیٹل سسٹم ڈویلپ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں  خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں 5اعشاریہ 2شدت کا زلزلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker