Uncategorized

زندگی میں اس طرح کا سیلاب نہیں دیکھا، وزیراعظم

کوئٹہ(پاک نیوز) وزیراعظم شہباز  شریف کا کہنا ہے کہ اپنی زندگی میں اس طرح کا سیلاب نہیں دیکھا، دیہات کے دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے  بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ساتھ ہی   جعفرآباد، جھل مگسی اور  دیگر علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 2010 کاسیلاب سندھ اور ملحقہ علاقوں تک محدود تھا لیکن اس بار  پانی چاروں طرف پھیلاہوا ہے، سیلاب سے سندھ اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جبکہ سوات، دیر، کالام بارش سے تباہی کا شکار ہوگئے ہیں۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دریاکےکنارےقائم گھر اور ہوٹل دریا برد ہوگئے، پورے پاکستان میں کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، چاول کی فصل مکمل طورپر تباہ ہوگئی ہے، بجلی کےکھمبے گر گئے، ٹرانسفارمرز کو بھی نقصان پہنچا۔ ان کا کہنا تھا میں نے اپنی زندگی میں اس طرح کا سیلاب نہیں دیکھا، دیہات کے دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں، ایک ہزار لوگ اللہ کو  پیارے ہوگئے، ہزاروں زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button