تازہ ترینفن فنکار

میں پاکستان آسکتی ہوںتوبنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کوبھی آنا چاہیے،اداکارہ شبنم

لاہور(نمائندہ شوبز) ماضی کی معروف اداکارہ شبنم نے کہا ہے کہ لاہورکے ساتھ انکی سنہری یادیں جڑی ہیں ،یقین نہیں تھا کہ لوگ مجھ سے اتنا پیار کرتے ہیں، میں پاکستان آ سکتی ہوں تو بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو بھی آنا چاہیے۔اداکارہ شبنم نے یہ بات کراچی سے لاہورآ مد پر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہی۔اداکارہ شبنم کا کہناتھا کہ وہ ایک ہفتہ لاہورمیں قیام کرینگی، اس تاریخی شہر سے ان کی بہت سی یادیں وابستہ ہیں ، لاہور آ کر احساس ہوگیا ہے کہ لوگ کتنا پیار کرتے ہیں۔ انکا کہناتھاکہ وہ پاکستان آ سکتی ہیں توبنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو بھی آنا چاہیے، اسے یہاں کوئی خطرہ نہیں۔ ایک سوال پر شبنم نے کہا کہ وہ پاکستانی فلم میں کام کرنے کو تیار ہیں لیکن دیکھنا ہوگا کہ فلم بناکون رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  30 نومبر کادھرنا۔۔۔مگرہوگاکیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker