تازہ ترینفن فنکار

پاکستانی فلموں میں کام کا موقع ملا تو ضرور کرونگی، اداکارہ شبنم

لاہور (نامہ نگار) ماضی کی مقبول اداکارہ شبنم نے کہا ہے کہ پاکستان میں دوبارہ فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا تو ضرور کروں گی، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فن کاروں کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔ اداکارہ شبنم اپنے شوہر روبن گھوش کے ہمراہ بنگلہ دیش جانے کیلئے کراچی روانگی کے موقع پر لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توقع سے زیادہ پیار اور محبت ملی، پاکستانیوں کا پیار اور محبت لیکر گھر واپس جا رہی ہوں، خوش قسمت ہوں کہ اتنا پیار ملا ۔ شبنم کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے ملاقات میں کہا کہ انہوں نے لاہور کو بہت خوبصورت بنا دیا ہے ، نواز شریف کو فلموں کے بارے میں بہت معلومات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دوبارہ فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا تو ضرور کروں گی، دونوں ملکوں کے درمیان فن کاروں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں  میلاد النبیﷺکی خوشیاں منانے والوں کے خلاف سعودی مفتیٰ اعظم کا فتویٰ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker