تازہ ترینفن فنکار

پاکستان سےآج بھی محبت کرتی ہوں، ادکارہ شبنم

کراچی(نمائندہ شوبز) پاکستان کی سابق اداکارہ شبنم نے کہا ہےکہ وہ پاکستان سے آج بھی محبت کرتی ہیں جب کہ انہیں پاکستان آکر بہت خوشی ہورہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنگلادیش سے پاکستان آمد پر کراچی ایئرپورٹ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستان میں گزارا ہوا وقت بہت یاد آتا ہے، پاکستان سے ان کی بہت سے یادیں وابستہ ہیں۔ بنگلادیشی ٹیم کا دورہ پاکستان سےمتعلق پوچھے جانے والےسوال پر ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کو پاکستان آنا چاہئے تھے لیکن میں نہیں جانتی کے ٹیم کو پاکستان کیوں نہیں آنے دیا گیا۔
یادرہے اداکارہ شبنم نے پاکستان سے اپنی فنی کیریئر کا آغاز کیا اور 1990ء میں وہ بنگلادیش چلی گئیں تھی۔ ان کی مشہور پاکستانی فلموں میں چندا، تلاش، آئینہ، گمنام، تم میرے ہو اور دل لگی شامل ہیں، جب کہ انہوں نے بنگلادیش میں بھی بہت سی فلمیں بنائی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!