پاکستانتازہ ترین

’’ جنج ٹر پئی واجیاں نال ‘‘شادی کے نام پر دلہن والے دولہے اور باراتیوں سے ہاتھ کر گئے

چنیوٹ (بیورورپورٹ) ’’ جنج ٹر پئی واجیاں نال ‘‘شادی کے نام پر دلہن والے دولہے اور باراتیوں سے ہاتھ کر گئے بارات پہنچنے پر دلہن اور اس کے اہل خانہ غائب جہیز اور کھانے کے نام پر لیا جانے والا چھ لاکھ غبن جبکہ دولہے کے والد نے رشتہ کروانے والے کو اندر کروا دیا بھوآنہ سے ڈھول ڈھمکوں کے ساتھ فیصل آباد جانے والی بارات کو فیصل آباد لڑکی کے گھر پہنچنے پر ا س بات کا علم ہوا کہ وہ کرایہ دار تھی اور یہاں پر اب وہ نہیں رہتے اس بات کا انکشاف مرضی پورہ کے رہائشی نے جب ہنستی مسکراتی بارات سے کیا تو سب ششدر رہ گئے جبکہ دولہے کے باپ نے رشتہ کروانے والے کو مقامی پولیس کے ہاتھوں گرفتار کروا کر جیل میں بند کروادیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھوآنہ کے علاقہ غازی آباد کے رہائشی محمد ذوالفقا ر کی شادی فیصل آباد غلام محمد آباد کے علاقہ مرضی پورہ کی کوثر بی بی سے طے پائی اس رشتہ کو کروانے والے محمود اور علی نامی افراد نے دلہن والوں کی طرف سے ان کے انتہائی غریب ہونے کا قصہ جب دلہا کے والد و دیگر عزیزواقارب کو سنایا تو انہوں نے رحم دلی اختیار کرتے ہوئے دولہن کوثر کے والد کو جہیزود یگر سامان بنانے کیلئے پانچ لاکھ روپے نقد اور بارات کی آمد کے سلسلہ میں دیے جانے والے کھانے کا بھی ایک لاکھ روپیہ رحم دلی اختیار کرتے ہوئے ادا کیا تاکہ شادی تقریبات میں کسی قسم کی کوئی کمی نہ ہو مگر جب گزشتہ روز ذوالفقا ر اپنے دوست احباب اور خاندان کے ہمراہ بارات لیکر ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے جب مرضی پورہ پہنچا تو دولہن کے گھر کو تالہ لگا ہوا تھا جسے دیکھ کر پوری بارات کے طوطے اڑ گئے اہل علاقہ سے پوچھنے پر اس بات کا علم ہو ا کہ یہاں پر مطلوبہ ناموں کے حوالے سے کسی کی رہائش نہ ہے بلکہ جن افراد کا ذکر کیا جارہا ہے وہ کرایہ دار تھے اور وہ مکان چھوڑ کرکب کا جا چکے ہیں جس پر دولہے ذوالفقار کا والد محمد اکرم سیخ پاہ ہوگیا اور رشتہ طے کروانے والے کمیشن ایجنٹوں کے خلاف پولیس کاروائی کی ٹھان لی تو اہلیان علاقہ کی مدد سے جب متعلقہ تھانہ کی پولیس بلوائی گئی تو انہوں نے تو پولیس کے شیر جوانوں نے باراتیوں کو حوصلہ اور تسلی دیتے ہوئے رنگین جواب دیا کہ یہ واقعہ ہمارے تھانہ کی حدود میں نہیں آتا لہٰذا کوئی اور بندو بست کریں جس پر پوری بارات مسلسل کئی گھنٹے تک مرضی پورہ میں افسردہ بیٹھی رہی تاہم بعد ازاں پولیس تھانہ غلام محمد آباد نے ذوالفقار کا رشتہ طے کروانے والے ملزمان کو گرفتار کیا تو انہوں نے اپنے موقف میں تمام واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے ’’ چٹا کورا‘‘ جواب دے دیا جبکہ دوسری جانب بھوآنہ سے فیصل آباد جانے والی بارات اور دولہے سمیت تمام افراد شادی کے نام پر دھوکہ دہی کے ذریعے چھ لاکھ روپے غبن کرنے والے دولہن اور اس کے اہل خانہ کی تلا ش میں ہیں اس سلسلہ میں جب ہمارے نمائندے نے دولہا کا باپ محمد اکرم سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ہم چکما دیکر شادی کے نام پر فراڈ کرنے والے اس گروہ کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی کریں گے اور ایسے لوگوں کو منطقی انجام پر پہنچا کر دم لیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button