پاکستانتازہ ترین

شکاگو میں صدر زرداری کے ساتھ اچھوتوں والا سلوک ہوا، قریشی

لاہور(نامہ نگار) تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شکاگو کانفرنس میں صدر آصف علی زرداری کے ساتھ اچھوتوں والا سلوک ہوا جس سے پاکستان کی عالمی برادری میں سبکی ہوئی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانی حکومت دنیا میں اپنا اعتماد کھوچکی ہے، امریکی انتظامیہ میں یہ تاثر عام ہے کہ موجودہ حکومت کے پاس پارلیمنٹ اور عوام کا مینڈیٹ نہیں۔ شکاگو کانفرنس میں کسی بھی سربراہ مملکت نے ماسوائے آسٹریلین وزیر اعظم کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کو اہمیت نہیں دی جبکہ پاک افغان امریکہ ملاقات بھی ملتوی کردی گئی۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے دورہ شکاگو سے کامیابی اسی صورت ممکن تھی کہ وہ پارلیمنٹ کی منظور کردہ قراردادوں کو شکاگو کانفرنس سے منواتے مگر افسوس کہ وہ نیٹو قیادت کو قائل نہ کرسکے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ لاہور میں آئی ایس ایف کے ممبر سازی مہم کیمپ پر حملے کا وزیر اعلی پنجاب نوٹس لیں ورنہ وہ تحریک انصاف کے نوجوانوں کو مشتعل ہونے سے روک نہ پائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور چیمبر آف کامرس 3 سال سے ڈائریکٹر پبلک ریلیشن سے محروم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker