تازہ ترینعلاقائی

نگراں سیٹ اپ بنا کر انتخابات کا اعلان کرنا چاہیے،شاہ محمود قریشی

ملتان(بیوروچیف) سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں نگراں سیٹ اپ بنا کر انتخابات کا اعلان کرنا چاہیے۔ ملتان میں دربار حضرت بہاوالدین زکریا پر نماز کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ 27 اگست کا فیصلہ میرٹ پر ائے گا۔ اداروں کا ٹکراو نہیں ہونا چاہیے ہم اداروں میں ٹکراو نہیں چاہتے اور نہ ہی ہونا چاہیے اس وقت ملک کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے جسے حل کرنے میں موجودہ حکمران ٹولہ ناکام ہوچکا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف اچہے چہروں کو سامنے لائے گی سیاست برائے مخالفت ختم ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو:مین سندھی پرائمری اسکول ایک صد سے زائد عرصہ پرمحیط درس گاہ اورخستہ حالی

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

  1. شاہ جی درست فرمایا کہ نگران سیٹ اپ بنا کر نئے انتخابات کرائیں جائیں سوال یہ نہیں کہ انتخابات ہو ں اور نیا سیٹ اپ بن جائے کیونکہ انتخاب کی صورت میں انہی لوگوں نے سامنے آنا ہے جب تک نظام میں تبدیلی نہیں آئے گی تب تک عوام کو ‘انصا ف ‘ نہیں ملےگا چاہئے "چراغ ” لئے پھریں
    ڈاکٹر بی اے خرم

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker