تازہ ترینعلاقائی

ملک میں نگران سیٹ اپ عوام کی امنگوں کےمطابق ہوناچاہئے،شاہ محمود قریش

shah mehmoodچیچہ وطنی(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چےئر مین مخدو م شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں نگران سیٹ اپ عوام کی امنگوں اور خواہشات کے عین مطابق ہونا چاہئیے،نگران سیٹ اپ کیلئے دو جماعتوں میں مک مکا قبول نہیں کرینگے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سابق سٹی ناظم ہڑپہ رانا تنویر احمد خاں کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے پی ٹی آئی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا پروفیسر طاہر القادری کے ایجنڈے کی حمایت کرتے ہیں اور پی ٹی آئی کا تو شروع دن سے ہی یہ مطالبہ ہے کہ ملک کو آئین اور قانون کے مطابق چلایا جائے،ملک کو آج جو خطرات درپیش ہیں وہ حکمرانوں کے غیر آئینی اقدامات کے باعث ہیں،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) جمہوریت کے نام پر آئین کی دھجیاں اڑانے میں مصروف ہیں،انکا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات شفاف نہ ہوئے تو انتخابی عمل مشکوک ہوجائیگا اور کوئی بھی نتائج کو تسلیم نہیں کریگا،ہم ایسے انتخابات چاہتے ہیں جسے پوری دنیا تسلیم کرے،مخدوم شاہ محمودقریشی نے مزید کہا پی ٹی آئی کے سونامی کو روکنا کسی کے بس کی بات نہیں،قوم تبدیلی چاہتی ہے اور نگران سیٹ اپ آتے ہی دونوں بڑی جماعتوں کا شیرازہ بکھر جائیگا

یہ بھی پڑھیں  پیٹرول اور سی این جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی،نوٹیفکیشن جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker