پاکستانتازہ ترین

قطری شہزادوں نے فصلیں تباہ کردیں

ملتان(مانیٹرنگ سیل) شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ 14دسمبرکومشاورتی اجلاس طلب کیاہے، قطری شہزادوں نےبھکرمیں فصلیں تباہ کردیں۔ رہنما پی ٹی آئی شاہ محمودقریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پورےعالم اسلام میں جشن کاسماں ہے،اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے۔ ان کا کہنا تھا کہ 14دسمبرکومشاورتی اجلاس طلب کیاہے،پانامہ کیس میں پیشرفت کاجائزہ لیاجائےگا۔ پیپلزپارٹی کے حوالے سے شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پیپلزپارٹی پہلےسڑکوں پرآنےکافیصلہ کرے،پیپلزپارٹی میں2دھڑےہیں۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ قطری شہزادوں نےبھکرمیں فصلیں تباہ کردیں،پوری دنیامیں تلورکومحفوظ کرنےکامطالبہ ہورہاہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ممکن ہے2017کےحالات الیکشن کی مجبوری بن جائیں،ٹرمپ ایڈمنسٹریشن کی پالیسی کاابھی کہناقبل ازوقت ہے، منتظرہیں کہ ڈونلڈٹرمپ کیسی ٹیم لاتےہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button