پاکستانتازہ ترین

شاہ زیب قتل کیس:ملزمان پر فرد جرم عائد

shahzaibشاہ زیب قتل (مانیٹرینگ سیل)میں مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت چار ملزمان پر فرد جرم عائدکردی گئی۔ ملزمان کے صحت جرم سےانکار پرکل گواہ طلب کر لئےگئے۔سپریم کورٹ نے شاہ رخ کے فرار پر ایف آئی اے کی رپورٹ مسترد کردی۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ اوردیگرملزمان سراج تالپور،سجاد تالپور، غلام مرتضی لاشاری پرفرد جرم عائدکردی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پرگواہان کو طلب کرلیا۔ مقدمے میں عدم گرفتا چارملزمان آصف لنڈ، سلمان جتوئی،نواب جتوئی اور خرم کو مفرور قرار دے دیا گیا۔ ملزمان کو سینٹرل جیل سے سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج غلام مصطفے میمن کے رو برو پیش کیاگیا۔ تفتیشی افسر انسپیکٹر نے عدالت میں اپنابیان جمع کرادیا، جس میں کہا گیا کہ عدم گرفتار ملزمان کے لئے چھاپے مارے تاہم گرفتار نہیں ہوسکے۔ دوسری جانب سپریم کورٹ میں شاہ رخ کے فرار سے متعلق مقدمے کی سماعت بھی ہوئی، عدالت نے ایف آئی اے کی رپورٹ مستردکردی، عدالت نے حکم دیا کہ تحقیقات شفاف نہ ہو تو ڈی جی ایف آئی اے فرارکے معاملے کو خود دیکھے۔ کیس کی سماعت اٹھارہ مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button