پاکستانتازہ ترین

دہشت گردی کا معاملہ آج سنگین صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے،شاہ محمود قریشی

ملتان(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج بے گناہ شہریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے، صورتحال پہلے سے زیادہ ابتر ہے۔ ملتان کے رضا ہال میں حسینی کانفرنس میں خطاب کے دوران شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا معاملہ آج سنگین صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے۔ شاہ محمود حسین قریشی کا کہنا تھا کہ زمینی حقائق یہ ہیں کہ معصوم لوگوں کی جانیں لی جا رہی ہیں ، مسلمان تو کافروں کو اسلام کی دعوت دیتا ہے اور صورتحال یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے پر کفر کے الزامات لگا رہے ہیں، ایسا ہی رہا تو ہم بین الااقوامی سطح پر دو قومی نظریہ کا دفاع کیسے کر سکیں گے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہمیں فرقہ وارایت سے بالاتر ہو کر ایک دوسرے کی مذہبی روایات کا نا صرف خیال کرنا چاہئے بلکہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی بھی پیدا کرنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں  ماں تو ماں ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker