پاکستانتازہ ترین

لینڈریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کرپشن کے خاتمے کی جانب اہم قدم ہے، شہباز شریف

Earthquake-ShahbazSharifCHNisarلاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، اراکین اسمبلی، سینئر صحافیوں ، کالم نگاروں اور ٹی وی اینکرز کے ہمراہ لاہور کینٹ میں اراضی ریکارڈ سینٹر کا افتتاح کیا۔ بعد ازاں انہوں نے تمام مہمانوں کے ساتھ ریکارڈ سینٹر کا دورہ کیا اور حصول فرد ملکیت و انتقال اراضی کے عمل کا مشاہدہ کیا۔وزیراعلیٰ لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے منصوبے کی تیز رفتاری سے تکمیل پر مطمئن دکھائی دئیے۔ انہوں نے منصوبے کو کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے ہمارا عزم اس بات کی گواہی ہے کہ صوبے میں گڈ گورننس اور شفافیت ہماری اولین ترجیح ہے اور ہمارے اس عزم کو ورلڈ بنک کمیشن اور دیگر عالمی اداروں نے بھی سراہا ہے۔ منصوبے کے لئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریونیو کا انتخاب پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کیا گیا ہے اور یہ منصوبہ اراضی ریکارڈ کے معاملات میں کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کا ذریعہ ہوگا۔ کالم نگاروں، دانشوروں اور ٹی وی اینکرز نے فرد ملکیت کے حصول اور انتقال اراضی کے عمل کا گہری دلچسپی سے مشاہدہ کیا اور اس موقع پر متعلقہ حکام سے اس جدید نظام کے بارے میں سوالات بھی کئے۔میڈیا سے وابستہ شخصیات نے جدید نظام اور فرد ملکیت و انتقال اراضی کے عمل کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس نئے نظام سے یقیناًکرپشن ختم ہوگی اور عوام کوصدیوں پرانے فرسودہ استحصالی نظام سے نجات ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن یقیناًوزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا تاریخی کارنامہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button