لاہور(نمائندہ خصوصی) گزشتہ روز لاہور میں مسجد کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاءکےلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے اعلان کردہ امدادی رقم کو بڑھا کر16لاکھ روپے فی کس کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لئے اس سے قبل وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے 5، 5لاکھ روپے امدا کا اعلان کیا تھا۔