تازہ ترینعلاقائی

رائے ونڈ: سید شہباز حیدر نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل ضلع قصور کے نائب صدرمنتخب

رائے ونڈ ﴿ کرائم رپوٹر﴾ ملک میں امن وامان کی ابتر صور ت حال کا ذمہ دار نا انصافی پر مبنی معاشرہ ہے ہر شخص اپنی ذمہ داری کو احسن سے نبھائے تو بے شمار مسائل کا خاتمہ یقینی ہے نوجوان طبقہ احساس محرومی کا شکار ہے مہنگائی و بے روزگاری کیوجہ سے جرائم کی شرح خوفناک حد تک بڑھ گئی ہے معاشرے کی بگڑتی حالت زار کو درست سمت میں لیجانے کیلئے برداشت اور تحمل کا دامن مضبوطی سے پکڑنا ہوگا ان خیالات کا اظہار نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل کے نائب صدر الطاف حسین شہزاد نے مقامی صحافی سید شہباز حیدر کو نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل ضلع قصور کے نائب صدر کی ذمہ داری سنبھالنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلو چستان کے لوگوں میں احساس محرومی کے خاتمے کیلئے حکوت خصوصی توجہ دے بلوچ نوجوانوں کے مسائل اورروزگار کے مواقع فراہم کرنے سے یہ مسئلہ کافی حد تک سدھر سکتا ہے الطاف حسین شہزاد نے مزید کہا کہ نیشنل پیس اینڈجسٹس کونسل ملک میں افرا تفری کی کفیت کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے نوجوان طبقہ کی کونسل میں بڑھتی ہوئی دل چسپی اس بات کی دلیل ہے کہ نوجوان طبقہ ملک کو جرائم سے پاک اور انصاف پر مبنی معاشرے کی تکمیل کا خواہش مند ہے ۔ اس موقع پر محسن صادق ،جوائنٹ سیکرٹری گوجرانوالا،طارق جاوید جوائنٹ سیکرٹری ٹوبہ ٹیک سنگھ،وقار ظہور الہی ٹوبہ ٹیک سنگھ،اطہر مقصود اوکاڑا،محمد ندیم سرگودھا ،عرفان شفیق پتوکی ،غلام مصطفی دیپال پور،سجاد حید ر اور مقصود احمد نائب صدر اوکاڑا ،شہزاد احمدنائب صدر فیصل آباد بھی موجود تھے ۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان سمیت دنیا بھر میں روئی کی قیمتیں بڑھ گئیں

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker