تازہ ترینعلاقائی

وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کے دورہ فیصل آباد کی جھلکیاں

لاہور﴿سٹاف رپورٹر﴾وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ہفتہ کی سہ پہر فیصل آباد کے جی ٹی ایس چوک میں سٹی ٹرمینل پر یہاں کے شہریوں کے لئے اربن ٹرانسپورٹ کی جدید ایئر کنڈیشنڈ سی این جی اربن ٹرانسپورٹ سروس کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلی پنجاب اربن ٹرانسپورٹ سروس کا افتتاح کرنے پہنچے تو موقع پر موجود مسافر خواتین و حضرات نے وزیراعلی کو اپنے درمیان موجود پا کر ’’ خادم پنجاب شہباز شریف ‘‘ کے نعرے بلند کئے ۔اس موقع پر ایک معمر شخص نے ہاتھ لہراتے ہوئے کہا کہ ’’ لو جی ساڈیاں تے موجاں ہو گیاں نیں‘‘ ۔اربن ٹرانسپورٹ سروس کے افتتاح کے موقع پر مختلف رنگوں کے غبارے فضائ میں چھوڑے گئے جبکہ ٹرانسپورٹرز اور اڈہ ورکرز نے شہباز شریف زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کئے ۔منصوبے کے افتتاح کے بعد وزیر اعلی نے اراکین اسمبلی اور میڈیا کے نمائندوں کے ہمراہ سٹی ٹرمینل سے اسٹیشن چوک تک سی این جی بس میں سفر کیا ۔وزیر اعلی پنجاب کی آمد کی خبر سن کر شہریوں اور لیگی کارکنوں کا ایک جم غفیر سٹی ٹرمینل پر جمع ہو گیا ۔افتتاحی تقریب کے موقع پر جھنگ کی جھومر پارٹی کے ہمراہ اڈہ ورکرز نے پنجاب کے روایتی رقص میں شامل ہو کر سماں باندھ دیا۔وزیر اعلی پنجاب نے فیصل آباد میں اربوں روپے سے جدید عبداﷲ پور فلائی اوور کی تعمیر کے منصوبے کا اعلان کیا۔وزیر اعلی پنجاب نے اربن بس سروس کے منصوبے کو کامیاب بنانے کے لئے چوہدری عاصم نذیر ،ڈویژنل کمشنر طاہر حسین اور ڈی سی او نسیم صادق کی خدمات کو بطور خاص سراہا ۔

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال:سپیشل بچوں کوتھوڑی سی محنت اورتوجہ دےکرانہیں ملک کا مفید شہری بنایاجاسکتاہے ۔شوکت کھچی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker