تازہ ترینعلاقائی

وزیراعلیٰ نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کی400 کنال اراضی پرناجائزقبضے کاسخت نوٹس لےلیا

shahbazلاہور(نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ڈونگہ بونگہ (بہاولنگر) میں بیرون ملک مقیم ایک پاکستانی کی400 کنال اراضی پر ناجائز قبضے کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔ انہو ں نے کمشنر ساہیوال ڈویژن بیرسٹر نبیل اعوان کو معاملے کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے پولیس کو ناجائزقابضین کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں قبضہ اور بھتہ مافیاکو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت نے حالیہ عرصے کے دوران موثر کارروائی کرکے قبضہ مافیا کے چنگل سے سرکاری اراضی کا بڑا رقبہ واگزار کرایاہے۔ وزیراعلی نے تمام ڈویژنل کمشنرز کو صوبہ بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف سخت ترین کارروائی کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:شہبازشریف کا دورہ اوکاڑہ، کارکنوں کی تیاریاں شروع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker