تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:شہبازشریف کا دورہ اوکاڑہ، کارکنوں کی تیاریاں شروع

shahbazاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا دورہ اوکاڑہ،مسلم لیگ (ن)کے قائدین اور کارکنوں نے حویلی لکھا،دیپالپور اور حجرہ شاہ مقیم میں اپنے قائد کا تاریخی استقبال کرنے کی تیاریاں شروع کردیں۔ ڈی سی او آفس میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی اوکاڑہ آمد پر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف5مارچ کو اوکاڑہ میں تشریف لارہے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کی اوکاڑہ کے قصبہ حویلی لکھا، حجرہ شاہ مقیم اور دیپالپور میں(ن) کے راہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور ایک تاریخی جلسہ سے خطاب کریں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی اوکاڑہ آمد پر تحصیل دیپالپور کی پیپلز پارٹی کی سرکردہ شخصیات کا (ن)لیگ میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے۔ وزیراعلیٰ کے استقبال کیلئے (ن)لیگ کے ایم پی اے میاں معین وٹو، ضلعی صدر سید زاہد گیلانی، سید عاشق کرمانی، فیاض احمد غوری، میاں فخر حیات وٹو، میاں محمد منیر، ریاض الحق جج، اکبر علی خاں، رائے عمر فاروق، رائے نور محمد کھرل، ایم پی اے ندیم عباس ربیرہ،ڈاکٹر جہانزیب چوہدری و سینکڑوں کارکن پرتپاک استقبال کریں گے۔ڈی سی او اوکاڑہ سید گلزار حسین شاہ نے وزیر اعلیٰ کے دورہ اوکاڑہ کے سلسلہ میں ایک اجلاس منعقد کیا جس میں انتظامات کو حتمی شکل دی گئی اور افسران کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں کارکن اپنے قائد کی جھلک دینے کیلئے بے تاب نظر آرہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button