پاکستانتازہ ترین

شہباز شریف لیپ ٹاپ کے بعد سولر لیمپ تقسیم کریں گے

shahbaz sharifلاہور(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دو ارب پچاس کروڑ روپے کی خطیر رقم سے طلباء میں دولاکھ سے زائد سولر لیمپس مفت تقسیم کیے جائیں گے ،لاہور میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی بحران نے طلبہ اورطالبات کے لیے حصولِ تعلیم کو مشکل بنادیا، لوڈشیڈنگ کے باعث زراعت، صنعت، تجارت، تعلیم اوردیگر سماجی شعبے بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اجالا پروگرام اسی ماہ سے شروع ہو رہا ہے جس کے تحت میٹرک اور انٹر کے ہونہار طلبہ اور طالبات کو مفت سولرلیمپس دیئے جائینگے، انہوں نے کہاکہ سندھ، خیبرپختونخواہ ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو بھی سولرلیمپس دیے جائینگے

یہ بھی پڑھیں  بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو پاکستان سے نکال دیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker