بین الاقوامیتازہ ترین

سیاسی پناہ کی درخواست کا راگ الاپنے والے ثبوت دیں: شہباز شریف

لندن(ڈیسک نیوز) شہباز شریف نے کہا ہے کہ دن رات جھوٹ بولنا سلیکٹڈ وزیراعظم کا کام ہے، سیاسی پناہ کی درخواست کا راگ الاپنے والے ثبوت دیں، کچھ ٹیسٹ باقی ہیں، بجٹ سیشن سے پہلے واپسی ہو جائے گی۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا سیاسی پناہ کی درخواست کا الزام لگانے والے ثبوت دیں ورنہ قوم جھوٹ بول کر گمراہ کرنے والوں سے حساب لے۔ انہوں نے کہا سلیکٹڈ وزیراعظم صبح سے رات تک جھوٹ بولتے ہیں، عمران نیازی صاحب جھوٹی خبریں پھیلا کر قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  صوبہ ہزارہ کامطالبہ مگر حقیقت کیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker