شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / شہبازشریف کی حج پیکج میں تاریخی اضافے کی مذمت

شہبازشریف کی حج پیکج میں تاریخی اضافے کی مذمت

اسلام آباد(بیوروچیف) صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کی حج پیکج میں تاریخی اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پاکستانی حجاج کو دینی فریضے کی ادائیگی میں مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔صدر مسلم لیگ نون اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے حج پیکج میں تاریخی اضافے کی مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاکستانی حجاج کو دینی فریضہ کی ادائیگی میں مشکلات سے دوچار کردیا۔ ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت نے عوام کا مکہ اور مدینہ جانا مشکل بنادیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے مہنگا حج قوم کو دیا ہے۔ محسوس ہوتا ہے کہ حکومت نے حج کو مقدس مذہبی عبادت نہیں بلکہ آمدن کے ایک ذریعے کے طورپر لیا ہے۔ پی ٹی آئی پہلی کابینہ ہے جس نے حج پر کسی قسم کی کوئی سبسڈی نہیں دی۔ حج کی مینجمنٹ کی سمجھ نہیں آئی، تیل کی قیمتوں میں کمی اور دیگر فوائدحاجیوں کو کیوں نہیں دیے گئے۔ہماری حکومت نے دوہزار اٹھارہ تک قربانی سمیت حج پیکجز کو مہنگا ہونے سے روکے رکھا تھا۔ حکومت کو سمجھنا ہوگا کہ حج کاروبار کا ذریعہ نہیں بلکہ ایک عبادت ہے جس میں حکومت نے اللہ کے مہمانوں کو سہولت دینا ہوتی ہے

یہ بھی پڑھیں  عمران خاں کا رابطہ عوام مہم

ایک تبصرہ

  1. Prospects walk abandoning a booth with a thank you already involving their inbox!
    Award Winning Event Planning Software – Including Event Registration and Management.
    Web browsers work on the reasons for client server computing. http://myslot.live/