تازہ ترینعلاقائی

لاہور:حکمرانوں نے ملک کو تباہ کردیا،شہباز شریف

لاہور(نمائندہ خصوصی)  وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایٹمی ملک ہونے کے باوجود حکمران چند ٹکوں کے لیے کشکول اٹھائے پھرتے ہیں،وفاقی حکمرانوں نے ملک کو تباہ و برباد کر دیا ہے نون لیگ اقتدار میں آ کر پاکستان کی تقدیر بدل دے گی۔لاہور میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی سے ملاقات کے موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنشنل کی رپورٹ نے پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت کی بیڈ گورننس اور کرپشن کو بے نقاب کر دیا ہے،صدر زردای اور اْن کے اتحادی جتنا عرصہ اقتدار میں رہینگے ملک اتنا ہی پیچھے چلا جائے گا،انھوں نے کہا کہ زر بابا چالیس چور سر سے پاوں تک کرپشن کی دلدل میں دھنس چکے ہیں،ملک بچانا ہے تو چوروں کو بھگانا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں  مہدی حسن کی تدفین بعد نماز جمعہ نورانی مسجد میں ہوگی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker