تازہ ترینعلاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب کا عید میلادالنبیؐ کے موقع پر سکیورٹی کےفول پروف انتظامات کرنےکاحکم

shahbaz sharifلاہور(نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے عید میلادالنبیؐ کے موقع پر صوبے بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جلوسوں کی سکیورٹی کے بہترین انتظامات ہونے چاہئیں۔ جلوسوں اور عیدمیلادالنبیؐ کی محافل کی سکیورٹی کیلئے اضافی پولیس نفری تعینات کی جائے۔ میلادالنبیؐ کی محافل میں جنریٹرز اور لائٹس کا بھی مناسب انتظام ہونا چاہیئے۔ وزیراعلیٰ نے منتخب عوامی نمائندوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ جشن عید میلادالنبیؐ مسلمانوں سے عقیدت و احترام کا تقاضا کرتا ہے اور حضورنبی کریم ﷺ کی ولادت کا دن منانے کیلئے اسے ملحوظ خاطر رکھنا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں  آج پاکستان کوبڑے چیلنجزکاسامنا ہے ‘شہباز شریف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker