پاکستانتازہ ترین

آج پاکستان کوبڑے چیلنجزکاسامنا ہے ‘شہباز شریف

shahbaz sharifملتان (بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے ملک میں بجلی کا بحران ‘ صنعتیں بند ہیں ‘ معیشت تباہ حال ہے ‘ ایکسپورٹ نہیں ہورہی ہر طرف کرپشن ہے ‘آصف علی زرداری انتخابات سے فرار اور التواء چاہتے ہیں مگر ہم انہیں اور ان کی پارٹی کو بھاگنے نہیں دیں گے ۔ اقتدار میں آکر لوٹی ہوئی ایک ایک پائی وصول کریں گے۔ میرا اوجالا پروگرام ملک میں اوجالا لائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کی سہ پہر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو بہت بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے ملک میں بجلی کا بحران ہے صنعتیں بند ہیں معیشت تباہ ہے ایکسپورٹ نہیں ہورہی اور ہر طرف کرپشن ہے مجھے امید ہے کہ یہ یوتھ جن کو میں لیپ ٹاپ دے رہا ہوں یہ ملک میں تعلیم حاصل کرکے ملک میں چھائے اندھیروں کو اجالے میں تبدیل کریں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پورا پنجاب ہی نہیں بلکہ پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام قابل طالب علموں کو بچوں اور بچیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ طلباء کے مقابلے میں طالبات زیادہ تعلیم حاصل کررہی ہیں میں میرٹ کا قائل ہوں اور آٹھ ہزار چھ سو اکتیس لیپ ٹاپ میں سے بچیوں نے چار ہزار چار سو نوے اور بچوں نے چار ہزار چالیس لیپ ٹاپ حاصل کئے ہیں انہوں نے کہا کہ میں جہاں بھی جاتا ہوں میڈیکل کالج اورانجینئرنگ یونیورسٹیوں میں وہاں قوم کی بیٹیاں قوم کے بیٹوں سے آگے ہیں انہوں نے کہا کہ ابھی الیکشن کی آمد آمد ہے اور مجھے ڈر ہے کی میری جگہ کوئی خادمہ اعلیٰ نہ پنجاب میں آجائے۔ انہوں نے کہا کہ میں ابھی بہاولپور سے آیا ہوں اور وہاں پر بھی میں نے طلباء میں سولر اجالا لیمپ تقسیم کئے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں اندھیرا ہے اور میں طلباء اور طالبات کو دو لاکھ سولر لیمپ دے کر ملک میں تعلیم سے اجالا لاؤں گا تاہم طلباء اور طالبات کو مجھ سے وعدہ کرنا ہوگا کہ وہ ملک میں زراعت اور معیشت کی بحالی کیلئے خصوصی تعلیم حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک شدید بحران کا شکار ہے ایکسپورٹ بند ہے اس کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہے انہوں نے کہا کہ میرا اجالا پروگرام ملک میں اجالا لائے گا انہوں نے کہا کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بچے اور بچیوں تعلیم حاصل کرنے میں مشکلات ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ ملتان میں بھی اجالا پروگرام کے تحت سولر لیمپ دوں گا بلا تفریق کون سرائیکی ہے کون پنجابی ہے کون پٹھان ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بارہ ہزار لیپ ٹاپ بہاولپور زکریا یونیورسٹی کو دیئے ہیں آج آٹھ ہزار لیپ ٹاپ بہاولپور زکریا یونیورسٹی کو دیئے ہیں ان کی قیمت سات ارب روپے بنتی ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس سے طالب علموں کا مستقبل روشن ہوگا انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن ہے زراعت تباہ ہے انہوں نے کہا کہ ایک بڑے خان صاحب مجھے کہتے ہیں کہ شہباز شریف یوتھ کو کھسکا رہا ہے انہوں نے کہا کہ یوتھ تو دوسروں کو کھسکاتی ہے انہوں نے کہا کہ میں نے میں پنجاب میں سولہ دانش سکول بنائے ہیں جہاں غریب طلباء و طالبات تعلیم حاصل کررہے ہیں مفت تعلیم حاصل کررہے ہیں مفت خوراک مل رہی ہے مفت وردیاں مل رہی ہیں اور یہ تعلیم لاہور ایچ ای سن کالج سے بھی بہتر ہے انہوں نے کہا کہ میں پنجاب میں جو پی ایچ ڈی کررہے ہیں اور جو اساتذہ پی ایچ ڈی کرا رہے ہیں ان کو بھی پانچ ہزار لیپ ٹاپ دوں گا انہوں نے کہا کہ آج دہشت گردی کی سب سے بڑی وجہ اور فرقہ واریت کی سب سے وجہ تعلیم کی کمی ہے اور یہ کہاں کا اسلام ہے کہ دہشت گردی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  یپاٹائٹس مہلک مگر قابلِ علاج مرض

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker