تازہ ترینعلاقائی

شہباز شریف 4مارچ کو بہاول پور کا دورہ کریں گے

shahbaz sharifبہاولپور(مانیٹرنگ سیل)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف 4 مارچ کو بہاول پور کا دورہ کریں گے۔ پروگرام کے مطابق وہ دوپہر اسلامیہ یونیورسٹی بغداد الجدید کیمپس کے آڈیٹوریم میں طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے۔بعد ازاں وہ سول ہسپتال جھانگی والا کے افتتاح کے بعد جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔وزیر اعلیٰ بہاول پور میں آشیانہ ہاؤسنگ سکیم اور دیگر مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔وزیر اعلیٰ کے دورہ کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے سلسلہ میں ڈی سی او ڈاکٹر نعیم رؤف کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے ہدایت کی گئی ۔اجلاس میں اراکین اسمبلی اور متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button