پاکستانتازہ ترین

شہبازشریف کی مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگاڑا سے ملاقات

shahbazزیراعلیٰ(مانیٹرینگ سیل) محمد شہبازشریف اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگاڑا کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور عام انتخابات میں تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ لاہور میں ہونے والی ملاقات کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت نے عوام کی ریکارڈ خدمت کی ہے۔ آئندہ عام انتخابات میں عوام کرپشن کے بت گرا دیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان انتہائی مشکل حالات سے دوچار ہے۔ ملک کو دہشت گردی، انتہا پسندی، لوڈشیڈنگ، غربت اور بیروزگاری جیسے چیلنجز درپیش ہیں۔ وفاقی حکمران پانچ برس کے دوران عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔ شہبازشریف نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات حکومت بدلنے کے لئے نہیں بلکہ ملک کی بقا کے لئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button