تازہ ترینعلاقائی

اقتدار میں آتے ہی بلدیاتی انتخابات کرائیں گے، شہباز شریف

shahbazلاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ میں مانتا ہوں صدر آصف علی زرداری کے خلاف غیر مناسب الفاظ استعمال کئے۔ آئندہ استعمال نہیں کروں گا۔ انتخابات میں پنجاب میں اپنے مخالفین کو شکست دیں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت اقتدار میں آئی تو پہلے سال میں بلدیاتی الیکشن کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی بحران نے معیشت کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ ن لیگ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے بھی اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے ووٹ توڑنے کی سازش ہو رہی ہے۔ عوام ن لیگ کو واضح اکثریت دیں۔

یہ بھی پڑھیں  سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ یا ایک تاریک دن؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker