پاکستانتازہ ترین

نئے صوبوں کے حق میں ہیں،قومی لیڈرملکر فیصلہ کریں،شہباز شریف

لاہور(بیوروچیف) وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے میاں میرسپورٹس کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پر کہاہے کہ پنجاب کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے صوبے بننے چاہئیں، میں پنجاب میں مزید صوبے بنانے کے حق میں ہوں تاہم اس کے لئے قومی لیڈرشپ بیٹھ کرفارمولاطے کرے۔ شہباز شریف نے کہا کہ بہاولپورصوبہ بنناچاہیے، اسکے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کاوقت قریب آرہاہے اور قوم کو فیصلہ کرناہے کہ ووٹ پی پی کودیناہے یا(ن)لیگ کو، لیپ ٹاپ اس لیے نہیں دے رہے کہ ہمیں ووٹ چاہییں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم لٹیروں اورخائن کوپنجاب کے وسائل لوٹنے نہیں دینگے۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم کی ڈیوٹی پر واپس آنے والے پی آئی اے ملازمین کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker