تازہ ترینعلاقائی

خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں،شہباز شریف

shahbaz sharifلاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں،مجھے وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی،آزاد امیدواروں کو ساتھ لے کر چلیں گے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی مسلم لیگ(ن) کا گڑھ تھا،ہم وہاں سے نہیں ہارے؟،کیا ہم بھی احتجاج شروع کردیں،تحریک انصاف کے احتجاج کا کوئی جواز نہیں ہے،عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنا چاہئے،انہوں نے کہا کہ 18کروڑ عوام نے نواز شریف کو مینڈیٹ دیا ہے،ہم نے عوام کے فیصلے کو تسلیم کیا ہے،خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کو حکومت بنانے کا موقع دینا چاہئے،الطاف حسین کے بیان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کاش وہ ایسا بیان نہ دیتے اور پاکستان کی بات کرتے

یہ بھی پڑھیں  ون ویلنگ۔ ۔جان لیوا کھیل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker