تازہ ترینعلاقائی

کراچی کے عوام سے میٹرو بس کا وعدہ پورا کرینگے،شہبازشریف

Shahbaz Sharifکراچی (نامہ نگار)مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ن لیگ وفاق میں حکومت بنا کر ملک بھر کے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرے گی ہے۔ کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوم کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام سے میٹرو بس کا جو وعدہ کیا ہے اسے جلد پورا کریں گے۔ انڈر گراؤنڈ سروس پر بھی کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق میں دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ نے کامیابی پرمبارکبا د دی۔ ہم بھی انہیں مبارک باد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت عوام کے مسائل سے واقف ہے اور اسے حل کرنے میں سنجیدگی سے کام لے گی۔ فنکشنل لیگ کے ساتھ مل کر چلیں گے۔ انہوں نے صدر زرداری سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب کے قریبی عزیز کو سیکریٹری تعلیم بنایا گیا۔ سندھ میں زرداری صاحب کا بے پناہ عمل دخل تھا۔ نواز شریف کی تمام کوششیں ملک کو بہتری کی جانب گامزن کرنے پر ہونگی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!