پاکستانتازہ ترین

شہبازشریف 6جون کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

shahbaz sharifلاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہبازشریف متوقع طور پر 6جون کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا چوتھی مرتبہ حلف اٹھائیں گے۔ گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود گورنر ہاؤس میں منعقدہ حلف برداری کی خصوصی تقریب میں میاں شہباز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف لیں گے۔ میاں محمد شہباز شریف نے اس سے قبل 20 فروری 1997ء کو پہلی مرتبہ اور 8جون 2008ء کو دوسری مرتبہ وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ میاں شہباز شریف نے اپنی دوسری حکومتی مدت کے دوران پنجاب میں گورنر راج کے بعد بھی وزیراعلیٰ کا حلف اٹھایا تھا۔ واضح رہے کہ 1947ء سے اب تک21وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھا چکے ہیں جبکہ 1947ء سے 2013ء تک چار نگران وزیراعلیٰ پنجاب رہ چکے اور تین بارگورنر راج لگایا جا چکا ہے۔ پاکستان معرض وجود میں آنے کے بعد پہلے وزیراعلیٰ پنجاب افتخار حسین خان نے 15اگست 1947ء کو عہدے کا حلف اٹھایا جبکہ میاں محمد شہباز شریف نے 22ویں وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے جن کے 6جون کو بطوروزیراعلیٰ پنجاب حلف اٹھانے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ گورنر مخدوم احمد محمود نے چند روز قبل اپنااستعفیٰ صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوایا ہے جس کو تاحال قبول نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  کرپشن،غربت،لوڈشیڈنگ،دہشت گردی نے ملک کو تباہی کے دہانے پرلاکھڑا کیاہے،شہبازشریف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker