پاکستانتازہ ترین

جب ایٹمی دھماکے کرسکتے ہیں تو بجلی بحران پر قابو بھی پاسکتے ہیں، شہبازشریف

shahbaz sharifلاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم ایٹمی دھماکہ کرسکتے ہیں تو بجلی بحران پر بھی قابو پاسکتے ہیں اقتدار میں آکر بجلی چوروں اور ان کے سرپرستوں کو نشان عبرت بنا دینگے ، دہشتگردی اور لوڈ شیڈنگ کے مسئلے سے جنگی بنیادوں پر نمٹیں گے ۔ لاہور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب اور لندن روانگی سے قبل ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نگران حکومت نے لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر بے حسی کا ثبوت دیا انہیں تقرریوں اور تبادلوں کی بجائے لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر توجہ دینی چاہیے تھی انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کا خاتمہ ہونا چاہیے اور چوروں کیخلاف بلاتفریق کارروائی ہونی چاہیے ہم اقتدار میں آکر بجلی چوروں اور ان کے سرپرستوں کو نشان عبرت بنا دینگے شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی شعبے کے لیے پانچ سالہ منصوبہ بندی کرلی ہے دوسری صوبے پنجاب میں کفایت شعاری کی تقلید کرینگے انہوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکے کرسکتے ہیں تو بجلی بحران پر بھی قابو پا سکتے ہیں ہم لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی کے مسئلے سے جنگی بنیادوں پر نمٹیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  نیب نے ہماری دم پرپاؤں نہیں رکھا، وزیراعلیٰ پنجاب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker