پاکستانتازہ ترین

پاکستان اورترکی کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے:شہبازشریف

shahbaz sharifلاہور(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے اسلام آباد میں ترکی کے سفارتخانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن سوہل ذوالفقار (Suhal Zulfiqar)نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سوہل ذوالفقار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین دوستی کے دیرینہ گہرے رشتے موجو دہیں اور دونوں ممالک کے مابین عالمی امن اور دیگر امور پر سوچ میں ہم آہنگی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ برادر ملک ترکی کے عوام نے ہمیشہ آزمائش کی ہر گھڑی بالخصوص ماضی میں آنے والے سیلابوں اور قدرتی آفات کے موقع پر پاکستان کی دل کھول کر مدد کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور ترک سرمایہ کاروں کی طرف سے ٹرانسپورٹ ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کو پنجاب کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے سرمایہ کاروں کے تعاون سے لاہور میں میٹرو بس کا منصوبہ گیارہ ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انرجی ، ٹرانسپورٹ ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سمیت ترقی کے تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کی بڑی گنجائش موجود ہے۔ محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کی وفاق اور پنجاب میں قائم حکومت نے عوام کی طرف سے دیئے گئے بھر پور مینڈیٹ کی روشنی میں توانائی کے بحران کے حل اور معیشت کی بحالی کو اولین ترجیح بنا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں ترک سرمایہ کاروں کی طرف سے سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا جائے گا اور ترکی سمیت غیرملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لئے سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ ترکی کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن سوہل ذوالفقار نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے برادر عوام کے درمیان دوستی کے گہرے رشتے موجود ہیں۔ انہوں نے پنجاب میں تعلیم، صحت سمیت اقتصادی ترقی کے تمام شعبوں میں قابل تعریف کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترک سرمایہ کاروں کو پنجاب حکومت نے سرمایہ کاری کے لئے بہترماحول فراہم کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں دونوں ملکوں بالخصوص پنجاب اور ترک سرمایہ کاروں کے مابین مختلف منصوبوں پر باہمی تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  سانحہ پشاور میں زخمی ہو نے والے غازی احمد نواز کو سٹی کونسل کی طرف سے تعلیمی خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker