پاکستانتازہ ترین

توانائی بحران حل کرنے کیلئے ہرممکن آپشن استعمال کیا جا رہا ہے، شہبازشریف

shahbaz sharifلاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ توانائی بحران حل کرنے کیلئے ہرممکن آپشن استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں حکومت انرجی فنڈ کے قیام کا جائزہ بھی لے رہی ہے۔ ملکی اور غیرملکی اداروں کے اشتراک سے توانائی کے منصوبے تیز رفتاری سے مکمل کئے جائیں گے۔ پنجاب حکومت توانائی کے منصوبے لگانے کے لئے نجی شعبے کی دلچسپی کا خیرمقدم کرتی ہے اور اس سلسلے میں حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والے سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں معروف صنعتکار اور گل احمد گروپ کے چیئرمین بشیر علی محمد اور حب پاور کمپنی و اینگرو گروپ کے چیئرمین حسین داؤد سے الگ الگ ملاقات میں کیا۔اس موقع پر دونوں صنعتی گروپوں کی جانب سے وزیراعلیٰ کو بجلی کے منصوبوں اور دیگر متعلقہ امور پر بریفنگ دی گئی۔ ملاقات میں صوبائی وزیر توانائی شیر علی خان، مشیر عزم الحق، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ سیکرٹریز، ایم ڈی سوئی گیس اور دیگرمتعلقہ حکام بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے صنعتکار بشیر علی محمد سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ نجی شعبہ بھی ملک و قوم کو توانائی کے بحران سے نجات دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت لوڈشیڈنگ میں کمی کا وعدہ ہر قیمت پر پورا کرے گی۔وزیراعلیٰ نے اس امر کا اعادہ کیا کہ ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو توانائی سیکٹر میں منصوبے لگانے کیلئے سہولیات فراہم کریں گے اور تمام منصوبے نہایت شفاف طریقے سے پایہ تکمیل تک پنچائے جائیں گے۔حب پاور کمپنی اور اینگرو گروپ کے چیئرمین حسین داؤد سے ملاقات میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری پہلی اور آخری ترجیح صرف اور صرف توانائی کا حصول ہے۔ توانائی کے بغیر صنعتی، معاشی اور زعی ترقی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت جنگی بنیادوں پر توانائی کے منصوبوں پرکام کر رہی ہے اور توانائی کے منصوبوں کو برق رفتاری سے مکمل کیا جائے گا۔ اس موقع پر داؤد ہرکولیس گروپ کی جانب سے توانائی اور زراعت کے شعبوں میں جاری منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  دس ارب کا دعویٰ! شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کونوٹس بھجوادیاگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker