پاکستانتازہ ترین

وزیراعلیٰ کی سی130- طیارہ کے ذریعے امدادی اشیاء فوری طور پر بلوچستان بھجوانے کی ہدایت

shahbaz sharifلاہور(نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بلوچستان کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو لندن، گورنر محمد خان اچکزئی اور مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر ثناء اللہ زہری کو ٹیلی فون کیا اور بلوچستان میں زلزلے کی تباہ کاریوں اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں بلوچستان کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ متاثرین زلزلہ کو ہرممکن امداد فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ سی 130- طیارہ کے ذریعے امدادی اشیاء فوری طو رپر بلوچستان بھجوا ئی جائیں۔وزیراعلیٰ نے ڈی جی پی ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ بلوچستان حکومت سے رابطے میں رہیں اور جو بھی امدادی اشیاء درکار ہوں ہنگامی بنیادوں پر فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے علاقوں میں زلزلے کی تباہ کاریوں اور اس کے نتیجے میں قیمتی جان و مال کے نقصان پر دلی صدمہ ہوا ہے۔ پنجاب حکومت اور عوام متاثرین زلزلہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کی امداد اور بحالی کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button