لاہور(مانیٹرنگ سیل) وزیراعلیٰ پنجاب کہتے ہیں کہ عمران خان لانگ مارچ کی ناکامی کا بدلہ پاکستان سے نہ لیں، آزادی مارچ کو بربادی مارچ میں تبدیل نہ ہونے دیں۔ آزادی مارچ کو پارلیمنٹ ہاؤس تک لے جانے کے عمران خان کے اعلان پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رد عمل کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ عمران لانگ مارچ کی ناکامی کا بدلہ پاکستان سے نہ لیں، پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، آزادی مارچ کو بربادی مارچ میں تبدیل نہیں ہونے دیں۔