پاکستانتازہ ترین

کسی بھی وقت ہنگامی طور پر شہبازشریف اسلام آباد کی بجائے لاہور اتریں گے

لاہور(نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف چین کا دورہ مختصر کرکے آج رات کسی بھی وقت ہنگامی طور پر واپس پاکستان پہنچ رہے ہیں اور ان کا جہاز اسلام آباد کے بجائے لاہور لینڈ کرے گا۔ وزیر اعلیٰ دو روزقبل چین کے ایک ہفتے کے دورے پر روانہ ہوئے تھے لیکن ملک میں جاری سیاسی بحران سنگین سے سنگین تر ہوتا جارہا ہے جس کے پیش نظر ان کا دورہ مختصر کر دیا گیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے رہنما طاہر القادری نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رکھا ہے اور اس وقت ان کے ساتھ مظاہرین کی ایک کثیر تعداد ریڈ زون میں پچھلے 12دنوں سے موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button