پاکستانتازہ ترین

قصور:گیلانی قانون اور آئین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شہباز شریف

قصور(بیوروقصور سے)  پنجاب کے وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے آج قصورمیں لوڈشیڈنگ کے خلاف نکالی گئی احتجاجی ریلی کی قیادت کی۔ انہوں نے کہاکہ وہ لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہروں کی خودقیادت کریں گے،،عوام کوبھی چاہیے کہ وہ لوڈشیڈنگ اورمہنگائی کیخلاف ان کا ساتھ دیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قصور میں بلدیہ چوک سے نور منزل تک ریلی کی قیادت کی،،قومی اسمبلی میں قائدحزبِ اختلاف چودھری بھی ان کے ساتھ تھے،،اس سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب مسلم لیگ ن کے ایم این اے شیخ وسیم اخترکے والد کی وفات پراظہارِتعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ پرگئے جہاں انہوں نے پاک نیوز سے خصوصی گفتگو کی،شہبازشریف نے کہاکہ گیلانی قانون اور آئین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، سزا یافتہ وزیراعظم کو اپیل کرنے یا نہ کرنے کا کوئی سیاسی فائدہ نہیں ہو گا،جب تک موجودہ حکمران ٹولہ بیٹھا ہے،ملک کی معاشی صورتحال مزید ابتر ہو گی،اس سوال پرکہ آیا آپ صدر زرداری کی موجودگی میں عام انتخابات میں حصہ لیں گے ؟وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا،،کونسا صدر ،کیسا صدر ،کس صدر کی بات کرتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ : جگہ جگہ بنے غیر قانونی رکشہ اسٹینڈز سے حادثات اور شہریوں کے مسائل میں بے پناہ اضافہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker