پاکستانتازہ ترین

اربوں کے قرضے معاف کرانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا وقت آگیا: شہباز شریف

لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اربوں روپے کے قرضے معاف کرانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا وقت آگیا۔ لاہور میں نومنتخب عوامی نمائندوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کسی طور پر منفی ریاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ یہ وقت پاکستان کو بنانے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر قرضے معاف کرانے والے قوم کے مجرم ہیں۔ غریب قوم کی محنت کی کمائی لوٹنے والوں حساب دینا ہو گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کا کریڈٹ وزیراعظم نوازشریف کی حکومت کو جاتاہے۔ پنجاب میں میرٹ اور شفافیت کے کلچر کو فروغ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  عوام کاپیسہ بچانےکےلیےکوئی بھی قدم اٹھاسکتاہوں: شہباز شریف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker