پاکستانتازہ ترین

قوم کا وقت ضائع کرنے والے اپنے سیاسی طرز عمل پر نظر کریں، شہباز شریف

لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے تین برس کے دوران ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے, مزید دو سال میں ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کرینگے۔ لاہور میں مسلم لیگ نون سے تعلق رکھنے والے صوبائی اسمبلی کے ارکان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ تمام شعبوں میں بہتری کیلئے شبانہ روز محنت کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اسی سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے آئندہ دو برس میں بھی عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے شہباز شریف نے کہا کہ صوبے سے توانائی بحران سمیت دیگر مسائل کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے کئے جانے والے احتجاج پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بے مقصد احتجاج کرنے والوں کو عوام رد کرچکے قوم کا قیمتی وقت ضائع کرنے والوں کو اپنے سیاسی طرز عمل پرنظرثانی کرنی چاہیئے۔وزیراعلیٰ نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے ان سے قریبی رابطہ رکھیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!