تازہ ترینعلاقائی

وزیراعلیٰ کی ہدایت پرفیصل آباد کا 7 سالہ فیصل چلڈرن ہسپتال منتقل

لاہور﴿نامہ نگار﴾وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر دل کی بیماری میں مبتلا 7 سالہ فیصل رفیق کو فیصل آباد سے چلڈرن ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سرکاری خرچ پر اس کا علاج کیا جائے گا ،یہ بات معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے بتائی ۔ جنہوں نے چلڈرن ہسپتال جا کر فیصل رفیق کی عیادت کی اور اس کے والدین کو وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے مکمل علاج کی یقین دہانی کرائی ۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات میڈیا پر فیصل رفیق کی بیماری کے متعلق چلنے والی رپورٹ کا وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق کو بچے کے فوری علاج کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی تھی۔جس پر خواجہ سلمان رفیق نے ای ڈی او ہیلتھ فیصل آباد کو سرکاری ایمبولینس پر بچے کو چلڈرن ہسپتال شفٹ کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیر اعلی کی ہدایت کی روشنی میں بچے کو فوری طور پر چلڈرن ہسپتال لاہور میں داخل کرا دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker