تازہ ترینعلاقائی

پتوکی 26فروری کو خادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی آمد متوقع

پتوکی (نامہ نگار)پتوکی 26فروری کو خادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی متوقع آمد کے پیش نظر انتظامیہ اور سیاسی قیادت کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مقامی ایم این اے رانا محمد اسحاق خان، چئیرمین ڈسٹرکٹ کونسل قصور رانا سکندرحیات خاں،ڈی سی قصورسائرہ عمر،ڈی پی او قصورزاہد نواز مروت،اے سی پتوکی انعم زید،میونسپل کمیٹی پتوکی کے چئیرمین عمران شاہد بٹ اور تمام کونسلرز نے شرکت کی۔اجلاس میں جلسہ گاہ اور ہیلی پیڈ کی جگہ کا تعین اور اس جگہ کی سکیورٹی اور داخلی اور خارجی راستوں کا تعین کیا گیا۔26فروری کو وزیر اعلی پنجاب میں شہباز شریف پتوکی میں کارڈک سینٹر اور ہلہ روڈ فلائی اوور کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل انتظامیہ اور پولیس سمیت تمام سکیورٹی ایجنسیزکو ایکٹو اور فول پروف سکیورٹی کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!