شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / شہبازشریف کی طبیعت ناساز، جلسے منسوخ، سیاسی سرگرمیاں‌ معطل

شہبازشریف کی طبیعت ناساز، جلسے منسوخ، سیاسی سرگرمیاں‌ معطل

لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے نومنتخب صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو طبیعت ناسازی کے باعث ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا جس کے باعث انہوں نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں۔ تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی پارٹی صدارت کے خلاف آنے والے عدالتی فیصلے کے بعد 27 فروری کو مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدر منتخب ہونے والے شہباز شریف کی اچانک طبیعت ناساز ہوگئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے شہبازشریف نے تمام تر سیاسی مصروفیات ترک کردیں اسی باعث کل دیپالپور میں مسلم لیگ ن کا ہونے والا جلسہ بھی منسوخ کردیا گیا۔ ذرائع کے  مطابق نومنتخب صدر کو گزشتہ تین روز سے کمر اور گردن میں درد کی شکایت تھی جس پر انہوں نے ڈاکٹرز سے رجوع کیا، ابتدائی رپورٹس آنے کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیتے ہوئے تمام تر سیاسی مصرفیات ترک کرنے کا مشورہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں  آج پاکستان کوبڑے چیلنجزکاسامنا ہے ‘شہباز شریف
error: Content is Protected!!