پاکستانتازہ ترین

آنے والی حکومت پاکستان میں مسلم لیگ ن کی ہوگی،شہبازشریف

لاہور(نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں پنجاب ہی نہیں پورے پاکستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی۔ماڈل ٹاوٴن لاہور میں ترک کمپنیوں اورسالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی تقریب ہوئی ،تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ ملک میں نواز شریف کی مقبولیت کا گراف تیزی سے بڑھ رہاہے ، کشکول کے بغیر ایران ،سعودی عرب اور ترکی کے اشتراک سے کام کیا جائے تو ملکی تاریخ کا دھاراموڑ ا جا سکتا ہے،، ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ان کے منصوبوں کی نقل کرتی ہے عمل نہیں کرتی ۔شہباز شریف نے کہا کہ ترک کمپنیاں لاہور کی طرح راول پنڈی ،گوجرانوالہ ، سیالکوٹ اور ملتان میں بھی صفائی کا انتظام سنبھال لیں گی۔

یہ بھی پڑھیں  مانسہرہ: غلام حسین متوفی کا تعلق ڈکیت گروہ سے تھا ،ڈی پی او

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker