پاکستانتازہ ترین

دوہری شہریت والےن لیگی ارکان مستعفی ہوجائیں،شہباز

لاہور(نامہ نگار) آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے وزیر اعلیٰ امیاں شہباز شریف نے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے دوہری شہریت کے حامل صوبائی و قومی ارکان اسمبلی سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ہے۔ برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد کی طرف سے دی گئی اعزازی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں شہباز شریف کا کہناتھا کہ مسلم لیگ ن سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کا احترام کرتی اور اسی فیصلے کی روشنی میں دوہری شہریت رکھنے والے ن لیگ کے تمام ارکان سے مطالبہ کرتاہوں کہ وہ اسمبلیوں سے اپنا استعفیٰ دے دیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکمراں جماعت پیپلزپارٹی کی غلط پالیسیوں کے سبب پاکستان انتہائی سنگین مسائل میں گھراہواہے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب صوبے بیرون ملک پاکستانیوں کو قبضہ مافیا سے نجات دلائےگی۔

یہ بھی پڑھیں  ڈیرہ غازی خان،پولیس حراست میں جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثاء کا آر پی او آفس کے سامنے نعش رکھ کر احتجاجی مظاہرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker