تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم:وزیراعلیٰ پنجاب کااپنے اقتدار کے آخری ایام میں دورہ

shahbazحجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اپنے اقتدار کے آخر ی ایام میں گزشتہ روز حجرہ شاہ مقیم کا دورہ کیا مختصر دورہ کے دوران انھوں نے 25 کروڑ کی خطیر رقم سے جاری ٹف ٹائیل ونکا سی آب کے منصوبہ کا افتتاح کیا اور مقامی انتظامیہ سے بریفنگ لی اس دوران انتظامیہ سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کررکھے تھے بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب حویلی لکھا کیلئے چلے گئے جہاں انھوں نے صدر پیپلز پارٹی پنجاب میاں منظور احمد خاں وٹو کے آبائی حلقہ این اے 147 میں انکے سیاسی حریف اور آئندہ ن لیگ کے متوقع امیدوار میاں معین خاں وٹو کی دعوت پر بڑ ے عوامی اجتماع سے خطاب کیا قابل ذکر امر یہ کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی آمد سے قبل میز بانی کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے سابق ممبر قومی اسمبلی وراہنما ن لیگ سید گلزار سبطین شاہ کا پرس جیب تراشی کے دوران نامعلوم شخص نے نکال لیا جس پر انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ پر س میں رقم کے علاوہ ان کے کریڈٹ کارڈز بھی موجودتھے وہ صحافیوں کو خبر لگانے سے منع کر تے رہے علاوہ ازیں حجرہ پریس کلب سے واسطہ صحافیوں نے مقامی ایم پی اے سید رضا علی گیلانی کے نارواسلوک کیخلاف افتتاحی تقریب کا بائیکاٹ کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!