پاکستانتازہ ترین

پولیس عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے، وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف

ساہیوال(شہباز ساجد چیف رپورٹر پنجاب )وزیر اعلی پنجا ب میا ں شہبا ز شریف نے کہا ہے کہ پو لیس عوام کو تحفظ دینے میں نا کام ہو چکی ہے اور اس کا سسٹم نا کارہ ہو چکا ہے پولیس کو علم ہو نا چاہیے کہ جرم کہاں ہور ہا ہے ،جو اء کہاں ہو رہا ہے ،منشیات کہاں بکتی ہیں اور بدمعاش کہاں بستے ہیں ۔وہ یہاں نو احی گاؤ ں 81/5R میں اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی سے اظہار ہمدردی کے بعدمیڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ انگریز کے نظام میں گھو ڑے اور خچرتھے لیکن انہیں اپنی رعا یا کی حالت کا مکمل پتہ تھا اب پو لیس کے پاس گاڑیاں ہیں جد ید نظام ہے لیکن انہیں ڈیڑھ ما ہ تک واقعہ کا پتہ نہیں چلتا ۔پو لیس بد ترین غفلت کی مر تکب ہو ئی ہے جس سے ظاہر ہو تاہے کہ نظام خواب خرگوش کے مزے لے رہا ہے ۔انہوں نے آئی جی پنجاب کو مخاطب ہو کر کہا کہ درندوں نے واردات کی فوٹیج پو رے گاؤ ں میں پھیلا دی لیکن آپ کی پو لیس کو کا ن و کان خبر نہ
ہو ئی ۔انہوں نے ڈی ایس پی اور متعلقہ تھا نے کے ایس ایچ او کو فوری معطل کر نے کا حکم دیا اور ڈی پی او کو وارننگ دی کہ 48 گھنٹوں میں با قی ملزم بھی گرفتار کیا جا ئیے ورنہ وہ نہیں ہوں گے ۔انہوں نے متاثرہ خاندان کو تحفظ فراہم کر نے کا بھی حکم دیا ۔اس سے پہلے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف چک نمبر 81/5R میں متاثرہ لڑکی کے گھر آئے اور اس سے واقعہ کی تفصیل معلوم کی ۔انہوں نے یقین دلا یا کہ ملزموں کو جلدکیفر کردار تک پہنچانے کے لیے مقدمے کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلا یا جا ئے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دلا ئی جا ئے گی تاکہ انہیں معاشرے میں عبرت کا نشان بنا یا جا سکے ۔ڈی پی او سید خرم علی نے وزیر اعلی کو بتایا کہ 4 میں سے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جنہوں نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اقرار کر لیا ہے جبکہ چو تھے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھا پے ما رے جارہے ہیں اور اسے بھی جلد گرفتار کر لیا جا ئے گا ۔انہوں نے بتایا کہ متاثرہ خاندان کی حفاظت کے لیے بھی دو لیڈیزکا نسٹیبل تعینات کر دی گئی ہیں ۔وزیر اعلی نے متاثرہ لڑکی کو یقین دلا یا کہ اس کی تعلیم کا پو را بندوبست کیاجا ئے گا اور ان کی دیگر ضروریات بھی پو ری کی جا ئیں گی ۔اس سے پہلے ساہیوال پہنچے پر کمشنر محمد صدیق شیخ ،آر پی او فیصل شاہ کار ،ڈی سی او ڈاکٹر ساجد محمود چوہان ،ڈی پی او سید خرم علی اور ممبر صوبا ئی اسمبلی محمد ارشد ملک نے ہیلی پیڈ پر وزیر اعلی میاں محمد شہباز شریف کا استقبال کیا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button