پاکستانتازہ ترین

چنیوٹ:خادم اعلیٰ کے جلسہ کوکامیاب بنانے کیلئے فی پٹواری تیس افراد لانے کا الٹی میٹم

چنیوٹ (بیورو رپورٹ)’’خادم اعلیٰ کے جلسہ کوکامیاب بنانے کے لئے سرکاری مہمانوں کی بھر پور شرکت‘‘فی پٹواری تیس افراد لانے کا الٹی میٹم جبکہ لیڈی ہیلتھ وورکرز کی بھی شامت آگئی جبکہ خادم اعلیٰ کے خطاب سے پہلے تیز ہوا کے جھونکے نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے پھوکے انتظامات کا پول کھول دیا تمام سرکاری ملازم سیکورٹی کی بجائے ’’تمبو کناتیں ‘‘سنبھالتے رہے وزیر اعلیٰ پنجا ب میاں شہباز شریف کا چنیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع چنیوٹ سے ملنے والے خام لوہے کے ذخائر ملکی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہونگے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے چنیوٹ میں ملنے والے خام لوہے کے ذخائر کا چائنہ کمپنیMCCسے معاہدہ کی تقریب کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چنیوٹ پنجاب کا قدیم شہرہونے کے ساتھ ساتھ معدنی دولت سے بھی مالا مال ہے اور یہاں اربوں ڈالر کے خام لوہے،سٹیل ودیگر دھاتوں کا بے پناہ ذخیرہ موجود ہے جس پر اب ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا ہے کہ سابق آمر مشرف کے دور میں امریکہ میں قائم ایک پاکستانی کمپنی کو بنا ٹینڈر وسرکاری کاغذی کاروائی کے بغیر اس منصوبے پر خفیہ کام کیا جا رہاتھا۔مجھے جب اس بات کا علم ہوا تو اس منصوبہ میں ملوث تین سیکرٹریز کو صوبہ بدر کر دیااور اس منصوبہ پر کام جاری رکھنے کیلئے مسلسل تین سال لاہور ہائیکورٹ میں اس منصوبہ کے حوالے سے کیس لڑامجھے اس بات کی خوشی ہے کہ اب میرے ساتھ وزیر معدنیات شیر علی اور سیکرٹری معدنیات شاہد اس منصوبہ میں مخلص ہو کر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ معاہدہ کے مطابق یہ منصوبہ 18ماہ کا ہے مگر میں نے MCCکے ڈائیریکٹر کو یہ پروگرام 8ماہ کے اندر مکمل کرنے کی درخواست کی ہے۔جو انشااللہ 8ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ مستقبل میں ان قدرتی معدنی ذخائر سے ملک کو 262ارب ڈالر کا فائدہ ہو گااور ملک اور اس کی عوام خاطر خواہ ترقی کریں گے انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آتے ہی ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے بے ھد محنت کی جس کے نتائج عوام کے سامنے ہیں لٹیروں کو ملک سے باہر نکال پھنیکیں گے اور ملک میں امن کے لئے بھر پور جدو جہد کی جارہی ہے اس موقع پر وزیر معدنیات شیر علی،ڈائریکٹرccmوانگ ووئے نے بھی چنیوٹ کی عوام سے خطاب کیا اور اس معاہدہ میں انتھک محنت اور کامیابی کی یقین دہانی کے ساتھ ساتھ چنیوٹ کی عوام کی محبت کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر چائنہ کمپنی کے سفیر کی جانب سے خادم اعلیٰ پنجاب کو سٹیل کا بنا ہوا خوبصورت ہرن بطور تحفہ پیش کیا جبکہ ایم پی ائے چنیوٹ کی جانب سے چینی سفیر کو چنیوٹ کے ماہر فرنیچر کاریگر کا بنا ہوا ایک ہینڈی کرافٹ گفٹ بھی پیش کیا گیا جس کا انہوں نے بے حد شکریہ ادا کرتے ہوئے چنیوٹ کی عوام کی انتھک محنت اور لگن کی تعریف کییہ امر قابل ذکر ہے کہ بھوآنہ کی انتظامیہ نے تمام سرکاری افسران کو یہ ہدائت جاری کی تھیں کہ وہ خادم اعلیٰ پنجاب کے جلسہ میں اپنی حاضری مکمل طور پر یقینی بنائیں غیر حاضری کی صورت میں ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کی دھمکی بھی دی گئی تھی جبکہ جلسہ میں شرکت کے لئے ٹی ایم بھوآنہ مین بازاروں اور دیگر کاروباری مراکز کو زبردستی بند کرواتے رہے اور تاجروں کو یہ کہا جاتا رہا کہ وہ جلسہ مین لازمی شرکت کریں جبکہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز کوبھی دھمکی دی گئی تھی کہ وہ جلسہ میں شریک ہوں جبکہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مین شاہرات کی مارکیٹوں کے تاجروں کے ساتھ پولیس نے کھلم کھلی بد تمیزی کی جس سے تاجروں نے شدید احتجاج کیا ۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم عہدہ چھوڑ دیں ورنہ تحریک چلائیں گے، لاہورڈسٹرکٹ بار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker