پاکستانتازہ ترین

قائد اعظم سولر پاور پراجیکٹ کی اوسط پیداوار18میگا واٹ ہے :شہباز شریف

لاہور (نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قائد اعظم سولر پاور پراجیکٹ کی اوسط پیدا وار 18میگا واٹ ہے اس لیے اس پرو جیکٹ کے حوالے سے 13میگا واٹ یا 17میگا واٹ کی بحث نہ کی جائے۔ لاہور میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پن بجلی منصوبوں کے لیے بہت عرصہ درکار ہوتا ہے اور ان منصوبوں کے لیے خیبر پختونخواہ اور کشمیر کے علاقے موضوع ترین ہیں ۔پنجاب میں پن بجلی کے منصوبے نہیں لگا ئے جا سکتے کیو نکہ صوبے میں پن بجلی منصوبے کے کم مواقع ہیں ،یہاں بہاولپور جیسے گرم علاقے ہیں جہاں سولر پاور پراجیکٹ منصوبے لگائے جا رہے ہیں تاکہ اس علاقے سے مستفید ہوکر پاور کرائسز کو پورا کیا جا سکے ۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کوئلے ،گیس اور تیل سے بجلی بنا سکتا ہے اور ان پراجیکٹس پر بھی کام ہو رہے ہیں ۔قائد اعظم پاور پلانٹ کی اوسط پیداوار 18میگا واٹ ہے اور دنیا بھر میں سولر پاور پلانٹ کی اوسط پیداوار 19میگا واٹ ہوتی ہے ۔شہباز شریف نے بتا یا کہ آزاد کشمیر میں پن بجلی کے منصوبے پر کی قیمت 152ارب روپے ہے اور اس سے 84میگا واٹ بجلی پیدا کرتا ہے

یہ بھی پڑھیں  جذبہ خیر سگالی کے تحت 172 بھارتی ماہی گیررہا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker